• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطی فلائٹ آپریشن پانچویں روز بھی معطل

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) مشرق وسطی فلائٹ آپریشن پانچویں روز بھی معطل، تقریباً 13 ہزار پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔دبئی ابوظہبی ایئرپورٹس پر پھنسے مسافروں کو نکالنے کیلئے 50 سے زائد پروازیں آپریٹ، حملوں کے باعث ریاض اور دمام ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن کئی گھنٹے بند، 100 پروازیں متاثر۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی کے 8 ممالک کی فضائی حدود مسلسل بند ہے اور فلائٹ اپریشن بدھ کو پانچویں روز بھی معطل رہے گا۔ اس سلسلے میں مشرق وسطی کی مختلف ایئر لائنز اگلا لائحہ عمل کا اعلان آج بعد دوپہر کریں گی۔ منگل کو پاکستان سے مزید 155 پرواز منسوخ کر دی گئیں جبکہ بدھ کیلئے بھی کراچی لاہور اسلام اباد سمیت ملک کے تمام ایئرپورٹ کا مشرق وسطی کیلئے 155 منسوخ ہی تصور کی جا رہی ہیں۔ پانچ روز میں پاکستان کی منسوخ پروازوں کی تعداد ساڑھے 750 سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری طرف یو اے ای کے ابوظہبی اور دبئی ایئرپورٹس پر پھنسے مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کے لیے منگل کو بھی 50 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ جن میں دہلی، کراچی، جدہ، انقرہ، ممبئی، وارسا، دوشنبے، میلان، عدیس ابابا، حیدراباد صوفیا، تاشقند، مدینہ، بیشکک، آستانہ، منیلا، ریاض کی پروازیں بھی شامل ہیں۔ ان میں سے بیشتر پروازیں مسافروں کو منزلوں پر چھوڑ کر واپس پہنچ رہی تھیں تو دبئی پر تازہ حملوں کے باعث 10 پروازوں کو دوسرے ملکوں کی فضا میں ہولڈ پر رکھا گیا۔

اہم خبریں سے مزید