اسلام آباد( رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نےپارلیمانی قیادت کو خطے میں پید اشدہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا ہےتاہم اپو زیشن ابھی تک فیصلہ نہیں کرسکی کہ وہ اس بریفنگ میں شرکت کرے گی یا نہیں ، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللّٰہ کی سربراہی میں حکومتی وفد نے قومی اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس سے اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ملاقات کرکے دعوت دی، محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خطے کے حالات خطرناک ہیں ،بریفنگ مخصوص ارکان کو نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کو دی جائے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج برو زبدھ دونوں ایوانوں کے قائدین حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈرز کو بریفنگ دینگے، انہوں نے اپوزیشن قائدین کوبھی وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا ہے،مشرق وسطیٰ، ایران پر حملے کے نتیجے میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر بریفنگ دی جائےگی۔