• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت داخلہ سندھ نے 43 پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ میں 43 پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے آپریٹنگ لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ یہ کمپنیاں نجی اداروں کو پرائیویٹ گارڈز اور سیکیورٹی سروسسز فراہم کرتی تھیں۔ وزارت داخلہ سندھ کے مطابق پرائیویٹ سیکیورٹی ایجنسی کے ریگولیشن اینڈ کنٹرول آرڈیننس پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث رول 10 کے تحت صوبہ سندھ میں سیکیورٹی سروس کی فراہمی کے لیے پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز کو جاری کردہ آپریٹنگ لائسنسز اور این او سی منسوخ کر دیے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید