• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کی 8.67 ارب روپے کی وصولی کیلئے بجلی 35 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد (اسرار خان) نیپرا کی 8.67 ارب روپے کی وصولی کیلئے بجلی 35 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری، اضافہ تین ماہ کیلئے کیا گیا ہے؛ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے ٹیرف میں 0.35 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافہ تین ماہ کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک کو مالی سال 26-2025 کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے مارچ سے مئی کے درمیان 8.67 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید