اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے دوران ججز کی دوسری ہائیکورٹس میں ممکنہ تبادلوں کی خبریں بھی زیر بحث رہیں۔ جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس دئیے کہ ہمارے پاس 24 گھنٹے، پتہ نہیں نئے آنیوالے کب آئیں، جو ہیں انہوں نے تو کام کرنا ہے ، ایک کیس کی سماعت کے دوران وکلاء اور بنچ کا اہم مکالمہ بھی ہوا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں سماعت کے دوران ایک وکیل نے کہا کہ یہ کیس پہلے جسٹس سردار اعجاز خان سن رہے تھے، اب ان کا سنگل بنچ دستیاب نہیں ہے، وہ صرف ڈویژن بنچ میں کیسز سنتے ہیں، ججز کی ٹرانسفر اور نئے ججز کی تعیناتی کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔ اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کسی نے تو کام کرنا ہے، نئے آنے والے پتہ نہیں کب آئیں گے؟ جو ہیں انہوں نے تو کام کرنا ہے۔