کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے میٹا کی 2 ارب ڈالر کی اے آئی منس ڈیل روک دی۔ چینی ریگولیٹرز نے غیر ملکی سرمایہ کاری پر پابندی لگا دی،میٹا کو ڈیل واپس لینے کا حکم،منس AI اسٹارٹ اپ چین سے جڑا ہوا تھا،امریکہ چین ٹیک کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ بی بی سی کے مطابق میٹا کی جانب سے اے آئی اسٹارٹ اپ منس (Manus) کے تقریباً 2 ارب ڈالر کے ممکنہ حصول کا معاہدہ چین کے ریگولیٹرز نے روک دیا ہے۔