• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت 2025 میں فوجی اخراجات کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک

لاہور(خالدمحمودخالد) اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق، بھارت 2025 میں دنیا کا پانچواں سب سے بڑا فوجی اخراجات کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بھارت نے 2025 میں فوج کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے پر 92.1 ارب ڈالر خرچ کئے، جو 2024 کے مقابلے میں 8.9 فیصد زیادہ ہیں۔ اس اضافے کی ایک بڑی وجہ مئی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والا مختصر لیکن شدید تنازع تھا، جس میں جنگی طیاروں، ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال ہوا۔ رپورٹ کے مطابق عالمی فوجی اخراجات 2025 میں 2.887 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئے جو 2024 کے مقابلے میں 2.9 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ مسلسل گیارہویں سال ہے جب عالمی فوجی بجٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید