• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولڈ مارکیٹ: سونا فی تولہ 800 روپے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ کا اضافہ، چاندی کی قیمت برقرار۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 4708 ڈالر سے بڑھ کر 4716 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 800 روپے فی تولہ کے اضافے سے 4لاکھ 93 ہزار 962روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 686 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ہو گئی ہے ،تاہم مقامی مارکیٹ میں پیر کو چاندی کی قیمت 8049 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔
اہم خبریں سے مزید