اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی متعلقہ ہائی کورٹس کی علاقائی بنچوں میں مجوزہ تبادلہ ناپسندیدہ اقدام ہے۔اس اقدام سے وفاقیت کے تصور اور منصفانہ نمائندگی کو نقصان پہنچے گا۔بیان میں انہوں نے کہا کہ18ویں ترمیم میں مقننہ کا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ، جو وفاقی دارالحکومت میں قائم کی گئی، وفاق میں شامل اکائیوں سے نمائندگی رکھتی ہے۔