• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسک اور آلٹمین آمنے سامنے، اوپن اے آئی کے مستقبل کا فیصلہ عدالت میں

کراچی (نیوز ڈیسک) ایلون مسک اور سیم آلٹمین آمنے سامنے، اوپن اے آئی کے مستقبل کا فیصلہ عدالت میں، ایلون مسک نے سیم آلٹمین پر اوپن اے آئی کو غیر منافع بخش ادارے سے منافع بخش کمپنی میں بدلنے کا الزام لگایا۔ اربوں ڈالر واپس اور کمپنی کو دوبارہ فلاحی شکل دینے کا مطالبہ، مقدمے سے AI عالمی صنعت پر گہرے اثرات پڑ سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی معروف مصنوعی ذہانت کمپنی اوپن اے آئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والا اہم مقدمہ امریکا میں شروع ہو گیا ہے جہاں ایلون مسک نے سیم آلٹمین کے خلاف عدالت سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اوپن اے آئی کو انسانیت کی خدمت کے لیے غیر منافع بخش ادارے کے طور پر قائم کیا گیا تھا لیکن بعد میں اسے سرمایہ کاروں کے مفاد کے لیے منافع بخش کمپنی بنا دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید