کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی،رکن سندھ اسمبلی محمد آصف خان، ماڑی پور ٹاؤن کے چیئرمین ہمایوں خان اورسکھر کے میئر ، سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر ارسلان شیخ نے بلاول ہاؤس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر وقار مہدی کے درمیان سندھ کی سیاسی اور تنظیمی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری کو سینیٹر وقار مہدی نے آنے والے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر وقار مہدی کے درمیان سینیٹ میں قانون سازی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت دی کہ سندھ میں تنظیمی نظم و ضبط پر پابندی کے حوالے سے مؤثر اقدامات کریں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے پی ایس 115 کے صدر و رکن سندھ اسمبلی محمد آصف خان اور ماڑی پور ٹاؤن کے چیئرمین ہمایوں خان نے ملاقات کی ۔