• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن پراپرٹی مارکیٹ کو خلیجی خریداروں کی واپسی کا چیلنج، دبئی سے سخت مقابلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) لندن پراپرٹی مارکیٹ کو خلیجی خریداروں کی واپسی کا چیلنج، دبئی سے سخت مقابلہ، اماراتی پرکشش ٹیکس پالیسیوں نےخلیجی خریدار کھینچ لیے،لندن میں ڈیوٹی اورسخت قوانین ، سرمایہ کاری مہنگی، لندن اب بھی محفوظ مگر مہنگی سرمایہ کاری کا مرکز،پالیسی اصلاحات کے بغیر خریداروں کی واپسی مشکل قرار دی جارہی ہے۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لندن کی پراپرٹی مارکیٹ کو متحدہ عرب امارات سے آنے والے امیر خریداروں کی واپسی کا چیلنج درپیش ہے، گزشتہ برسوں میں خلیجی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد دبئی اور ابوظہبی کی طرف منتقل ہو گئی ہے جہاں کم ٹیکس، آسان سرمایہ کاری قوانین اور تیز ترقیاتی منصوبے انہیں زیادہ پرکشش لگتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید