• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل کا وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد( جنگ نیوز)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سہیل آفریدی کے بطور وزیر اعلیٰ انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تباہی اور خراب گورننس کا حشر زبان زد عام ہے، کے پی ہیلتھ سیکٹر اور اسپتالوں میں کم قیمت میں دوائیاں خریدی بیچی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو میرے چیلنج کرنے کا معلوم ہوا تو اس نے کہا ایسا نہیں کرنا، میں علی امین گنڈاپور کی بات کو اب رد کر رہا ہوں اور انتخاب کو چیلنج کروں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان بمقابلہ نواز شریف کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دے رکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید