• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رقص کا عالمی دن، شاندار ڈانس نائٹ، حاضرین بھی جھوم اٹھے

کراچی(رپورٹ/ اخترعلی اختر)رقص کا عالمی دن،شاندار ڈانس نائٹ،حاضرین بھی جھوم اٹھے۔ایک کے بعد ایک پیش کی گئیں کلاسیکل، ہپ ہاپ، فلمی اور بریک ڈانس پرفارمنسز نے دھوم مچا دی۔معذور ڈانسر علیزے اکبر نے مشہور گانے ’’آفرین آفرین‘‘ پر شاندار پرفارمنس سے محفل لوٹ لی۔پہلی بار 1983میں عالمی ڈانس ڈے منایا گیا، شیما کرمانی، رقص کسی کی میراث نہیں،نگہت چوہدری۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام رقص کے عالمی دن کی مناسبت سے رنگارنگ پروگرام کا انعقاد آڈیٹوریم ون میں کیا گیا، جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ رقاصہ نگہت چوہدری ، شیما کرمانی سمیت ملک بھر سے معروف فنکاروں اور ڈانسرز گروپ نے لاجواب پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لیے۔ عالمی ڈانس سیلبریشن کا آغاز معروف کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ڈانس اکیڈمی کے ڈائریکٹر مانی چاؤ کی کلاسیکل پرفارمنس سے ہوا، جس نے حاضرین کو محظوظ کر دیا۔ جبکہ ایک کے بعد ایک پیش کی جانے والی کلاسیکل، ہپ ہاپ، فلمی اور بریک ڈانس پرفارمنسز نے اسٹیج پر دھوم مچا دی۔ فرخ دربار، علیزہ، تبیتھا گروپ، احمد، غنی، میثم، ولی، ماہا کاظمی، منہا، انشا، سارا، پراتھنا، اینجل، مینا، شاہ زیب، مایا، سراج، حیدر، عارفین، نور، شیوانشو، جویرا، شاہزور، نہال، روکی، مسکان، کم کم، یوشا، ونود، وقاص، روہت سمیت مختلف ڈانس گروپس نے شاندار رقص پیش کیا۔

اہم خبریں سے مزید