• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا ترک صدرسے ٹیلیفونک رابطہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر اظہار تشویش

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگل کی شام جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔وزیرِ اعظم نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر اسرائیلی حملے اور اس کے بعد برادر خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔

اہم خبریں سے مزید