اسلام آباد( نیو زرپورٹر)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے منگل کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے موجودہ علاقائی صورتحال پر ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور ابھرتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔