کراچی (نیوز ڈیسک) خلیجی جنگ کے اثرات،بھارت اور یورپ کو ایندھن بحران کا سامنا ہے۔ قطر کی ایل این جی بندش سے عالمی سپلائی متاثر،یورپ میں گیس قیمتیں تیزی سے بڑھنے لگیں۔ آبنائے ہرمز بندش سے صورتحال مزید سنگین،بھارت نے صنعتوں کوگیس فراہمی میں 30فیصد تک کمی کردی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث خلیجی خطے میں کشیدگی بڑھنے سے توانائی کی عالمی منڈی شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے، جہاں قطر انرجی نے ڈرون حملوں کے بعد مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیداوار معطل کر دی ہے۔