• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آئی ٹی پارک کا منصوبہ دوسری ٹینڈرنگ ناکام ہونے پر تاخیر کا شکار

اسلام آباد (ساجد چوہدری) کراچی آئی ٹی پارک کا منصوبہ دوسری ٹینڈرنگ ناکام ہونے پر تاخیر کا شکار ،سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت 31 ارب 20 کروڑ روپے ہے ،اس کی مدت تکمیل 6سال مقرر کی گئی ، اب تک ایک ارب 44 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں ،جبکہ آئندہ سال کے لیے 11 ارب 50 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں،منصوبے کی فزیکلی پیش رفت 10 فیصد اور مالی پیش رفت 5 فیصد بتائی گئی ، ایئرپورٹ کے قریب واقع منصوبہ گزشتہ تقریباً تین برس سے تاخیر کا شکار ہے۔وزارتِ آئی ٹی نے کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کے منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال 2026-27 کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں نئی فنڈنگ کی درخواست کی ہے ، کیونکہ دوسری بار ٹینڈر جاری کیے جانے کے باوجود کوئی کمپنی بولی جمع کرانے کے لیے سامنے نہیں آئی ۔ حکام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے عمارت کے ڈیزائن پر اعتراضات کے بعد نقشے میں تبدیلیاں کرنا پڑیں اور ابتدائی اراضی الاٹمنٹ منسوخ ہو گئی، جس کے باعث تمام منظوریوں کا عمل دوبارہ مکمل کرنا پڑا۔ کوریائی کنٹریکٹر کی خدمات حاصل کرنے کے لیے دو مرتبہ ٹینڈر جاری کیے گئے تاہم کوئی بولی موصول نہ ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید