• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے باعث خلیجی ممالک کیلئے پاکستان کی ایکسپورٹ معطل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایران امریکا جنگ کے باعث خلیجی ممالک کے لئے پاکستان کی ایکسپورٹ معطل ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل شپنگ لائنز کی جانب سے شپنگ ایجنٹس کے نام جاری ایڈوائزی میں مشرق وسطی کی تمام پورٹس کے لئے کارگو بکنگ بند کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے خلیج کی بدلتی صورتحال میں کارگو بکنگ عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے ،شپنگ کمپنیاں جہازوں پر موجود تمام کارگو کے لئے متبادل منصوبوں کا جائزہ لے رہی ہیں تاہم سیکورٹی صورت حال بہتر ہونے پر دوبارہ بکنگ شروع کی جائے گی، اس فیصلے کے بعدکراچی میں قائم ٹرمینل سے کارگو لوڈنگ بند کردی گئی، ٹرمینلزسے اب صرف لوڈنگ کارگو ڈسچارج ہوگا۔شپنگ لائنز نے ایسے تمام جہاز جو کہ کارگو لوڈنگ کے بعد ابھی راستے میں ہیں ان کو اپنی رفتار کم کرنے اور محفوظ بندرگاہوں اور سمندر میں انتظار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید