کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ میں امریکا کو اربوں ڈالر اخراجات اور میزئلوں کی قلت کا سامنا ہے۔ جنگ کے پہلے دن امریکا نے 779 ملین ڈالر خرچ کیے ، حملوں سے قبل تیاریوں پر مزید 630ملین ڈالر لگے۔ طویل جنگ سے دفاعی ذخائر پر شدید دباؤ ، اصل مسئلہ مہنگے اور پیچیدہ انٹرسیپٹر میزائلوں کے محدود ذخائر ہیں۔عرب میڈیا کےمطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جاری جنگ، جسے آپریشن ایپک فیوری کا نام دیا گیا ہے، واشنگٹن کے لیے نہ صرف بھاری مالی اخراجات بلکہ ہتھیاروں کی ممکنہ قلت کا سبب بنتی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنگ کے پہلے 24 گھنٹوں میں امریکا نے تقریباً 779 ملین ڈالر خرچ کیے ۔