• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج، فائرنگ، ہنگامہ آرائی کے 3 مقدمات درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکی قونصل خانے کےباہر احتجاج، فائرنگ، ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات ڈاکس تھانے میں درج کرلئے گئے گئے۔پولیس کی مدعیت میں نامعلوم شر پسندوں کے خلاف درج مقدمات میں قتل،اقدام قتل،انسداد دہشت گردی کی دفعہ ، ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے اور کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ ایف آئی آر کےمطابق یکم مارچ کو مدعی مقدمہ انسپکٹر نند لال دیگرپولیس افسران و اہلکاروں کےہمراہ گشت پرتھے کہ کہ ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر بعض مذہبی تنظیموں کے افراد کی امریکن قونصلیٹ پر احتجاج کی اطلاع ملی، پولیس کے پہنچنے پربعض افراد عمارت کو نقصان پہنچانے اوردیوار پھلانگنے کی کوشش کررہے تھے جن کی تعداد 150 سے 200 کے لگ بھگ تھی۔ یہ افراد ڈنڈوں،لاٹھیوں اوراسلحہ سے لیس تھے اور شدید نعرے بازی کررہے تھے، اس دوران ہجوم کے اندر سے چند شرپسند عناصر نے فائرنگ شروع کردی جس پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی، پولیس کے پہنچنے پر شرپسند عناصرفائرنگ سرکاری ایس ایم جی چھین کرفرار ہوگئے۔ ایف آئی آر کے متن کےمطابق جائے وقوعہ پر35سے 40 افراد زخمی حالت میں پائےگئے۔قونصلیٹ کےگیٹ نمبر 4کےسیکورٹی روم کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا،زخمیوں کواسپتال روانہ کیا گیا۔ڈاکٹروں نے 9 افراد کے جاں بحق اور31 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ۔
اہم خبریں سے مزید