کراچی (نیوز ڈیسک) ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں 20لاکھ افرادکو خوراک کی شدید قلت کا سامنا، قابض صہیونی ریاست نے غزہ کے تمام راستے بند کر دئیے، خوراک قیمتیں تین گنا بڑھ گئیں، چند دنوں کی سپلائی باقی،غیر ملکی امدادی ادارے خوراک کی فراہمی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،کمیونٹی بیکریوں کے پاس چنددن کا آٹا رہ گیا۔گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد غزہ میں 2 ملین افراد خوراک کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کے تمام بارڈر کراسنگز بند کر دیے ہیں، جس سے قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور امدادی اداروں کے پاس صرف چند دنوں کی خوراک باقی ہے۔ عالمی ادارے، جیسے ورلڈ سینٹرل کچن، روزانہ ایک ملین گرم کھانے فراہم کر رہے ہیں، مگر خوراک کی سپلائی مسلسل پہنچانی ضروری ہے۔