• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیق الزماں اور ایم ٹی خان سڑکیں بند، شہریوں کو اذیت کا سامنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خلیق الزماں روڈ، ایم ٹی خان روڈ، ٹریفک کے لیے بند کرنے کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں خلل کے باعث شہریوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا، دفاتر سے گھر جانے والے افراد ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔آئی آئی چندریگر روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں، ٹاور، پی آئی ڈی سی، شاہین کمپلیکس، شارع فیصل اور کورنگی روڈ پر بھی ٹریفک کا شدید دباؤ رہا، گاڑیوں میں موجود دفاتر سے گھر جانے والے شہری بے بس راستہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔ امریکی قونصل خانے جانے والے تمام راستوں کی بندش کے باعث مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی درہم برہم ہوگئی۔ٹریفک پولیس نے بتایاہے کہ مائی کولاچی روڈ سیکیورٹی وجوہات پر بند ہونے کے سبب متبادل راستے فراہم کر دئے گئے ہیں۔ بلاول ہاؤس اور کلفٹن سے جناح برج مائی کولاچی جانے والے ٹریفک کو بوٹ بیسن سے تین تلوار کا متبادل راستہ فراہم کیا گیا۔کلفٹن برج، میٹروپول، فوارہ چوک سے بائیں جانب شاہین کمپلیکس کا راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ، آئی سی آئی چوک ماڑی پور روڈ سے بوٹ بیسن جانے والے جناح برج سے بائیں جانب آئی آئی چندریگر روڈ استعمال کریں۔
اہم خبریں سے مزید