• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ہائی الرٹ، سوک سینٹر میں عوام کا داخلہ بند

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں ہائی الرٹ کے تناظر میں سوک سینٹر میں عوام کا داخلہ بند کردیا گیا ہےاور اب پبلک ڈیلنگ گراونڈ فلور پر ہو گی، جس کےاوقات صبح10 بجے سےدوپہر ایک بجے تک مقرر کئے گئے ہیں ۔کمپلیکس میں داخلہ بذریعہ واک تھرو گیٹ ہوگا، گاڑیوں اورعملے کی موثر چیکنگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ادارہ ترقیات کراچی (KDA)نے کہا ہےکہ ہائی الرٹ کے پیشِ نظر عوامی سہولت اور سیکورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کیلئےسوک سینٹر میں میں عوام کاداخلہ بندکردیا گیا ہے،پبلک ڈیلنگ صرف گراونڈ فلور پر ہو گی ،جس کے اوقات صبح 10بجے سے دوپہرایک بجے مقرر کئے گئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید