اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) رانا ثناء نے اچکزئی سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال کے حوالے ہونے والی پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس نے اپنی جماعت سے مشاورت کے فیصلے سے آگاہ کر دیا جائیگا۔ مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں حکومتی وفد نے قومی اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس سے اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ملاقات کی۔ منگل کو یہ بات وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں بتائی۔