• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف جنگ کا مقصد اسرائیل کے اثر و رسوخ کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے، ایران کی معاہدے پر رضا مندی کے باوجود اس پر جنگ مسلط کی گئی۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ صیہونیت انسانیت کیلئے خطرہ ہے، فلسطین کی سرزمین پہ اسرائیل کے قائم ہونے سے لے کر آج تک اسلامی دنیا پہ جو بھی قیامتیں ٹوٹیں، جو بھی جنگیں مسلط ہوئیں ان کے پیچھے صیہونی سوچ اور ریاست بالواسطہ یا بلا واسطہ کار فرما نظر آئے گی۔
اہم خبریں سے مزید