اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محکمہ کسٹمز کے تین اسسٹنٹس (بی ایس-15) کو ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ کسٹمز (بی ایس-16) مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔