اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے شفا اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس دس مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے شفا ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔