• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو سبق سکھانے کی دھمکی دینے والے علی لاریجانی کون ہیں؟

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کو سبق سکھانے کی دھمکی دینے والے علی لاریجانی کون ہیں؟ایرانی نظام کا تجربہ کار ،مرکزی طاقتور چہرہ ، سلامتی فیصلوں کا کلیدی کردار، ملکی سمت متعین کر رہے ہیں۔ عملیت پسندی سے سخت مؤقف تک نمایاں سیاسی تبدیلی ، حالیہ حملوں کے بعد ان کا لہجہ سخت ہو چکا ۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی ایران کے سینئر اور بااثر رہنما ہیں جو سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد قومی سلامتی کی حکمتِ عملی میں مرکزی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ فلسفہ اور جدید علوم کے پس منظر کے حامل لاریجانی ماضی میں جوہری معاہدے کے حامی اور نسبتاً عملیت پسند سمجھے جاتے تھے۔
اہم خبریں سے مزید