کراچی (نیوز ڈیسک) مشرقی وسطیٰ میں ٹرمپ کی جارحیت سے چین کیلئے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع، بیجنگ عالمی سطح پر اپنے اثر و رسوخ اور نایاب معدنیات پر کنٹرول کے حوالے سے پیشرفت کر سکتا ہے۔ چین کی جیو اسٹریٹجک پوزیشن مضبوط، امریکی ہتھیاروں کے ذخائر کم ہونے سے چین دفاعی دھاتوں پر دباؤ بڑھائیگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد، چین جیو اسٹریٹجک فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں ہے کیونکہ واشنگٹن اب ایشیا پر توجہ مرکوز نہیں کر سکتا۔ اگرچہ چین نے حملوں کی مذمت کی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا، لیکن اس کا اصل مقصد سفارتی پوائنٹس حاصل کرنا ہے۔