• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 21 کی افسر راحیلہ زاہد آڈیٹر جنرل آفس میں بطور ڈپٹی آڈیٹر جنرل ڈیفنس آڈٹ تعینات

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے گریڈ 21کی افسر راحیلہ زاہد کو آڈیٹر جنرل آفس میں بطور ڈپٹی آڈیٹر جنرل ڈیفنس آڈٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راحیلہ زاہد اس سے قبل چھٹی مکمل کرنے کے بعد پوسٹنگ کے انتظار میں تھیں۔ اے جی پی آفس سے جاری ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 21کے ایک اور افسر شاہ رحمان کو آڈیٹر جنرل آفس میں بطور ڈپٹی آڈیٹر جنرل قائم کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید