ممبئی (جنگ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کی توہم پرستی نے سب کو حیران کر دیا۔ انگلینڈ کے خلاف اہم میچ سے پہلے کھلاڑی اور مینجمنٹ چاند گرہن کے سائے سے خوفزدہ ہو گئے اور نیٹ پریکٹس ایک گھنٹے کیلئے موخر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کے ’’تکنیکی مشیر‘‘ یا جوتشی نے بتایا کہ گرہن کے دوران میدان میں اترنا نحس ہو سکتا ہے۔ توہم پرستی کے شکار دنیا کے ٹاپ کرکٹرز اس پر ڈرگئے، اور بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ سیشن کے بجائے پوجا پاٹ میں مصروف ہوگئے ۔