• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ، نیتن یاہو، نریندر مودی و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فریقین سے پانچ مارچ تک جواب طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے پراسکیوشن ،ایس ایس پی کمپلین سیل کیماڑی اور ایس ایچ او ڈاکس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے پانچ مارچ تک جواب طلب کرلیا ۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کئی برسوں سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور لاکھوں ایرانی شہریوں کو دھمکیاں دے رہے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید