کراچی (نیوز ڈیسک) 59فیصد امریکی ایران پر حملوں کے خلاف، اکثریت کو طویل جنگ کا اندیشہ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس واضح منصوبہ نہیں، 60 فیصد کی رائے، حکمتِ عملی پر عدم اعتماد کا اظہار، 62 فیصد مزید فوجی کارروائی سے پہلے کانگریس منظوری کے حامی، صرف 27 فیصد سمجھتے ہیں حملے سے پہلے سفارتی کوششیں کافی تھیں۔ سی این این کے تازہ سروے کے مطابق تقریباً 59 فیصد امریکی ایران پر امریکی فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ 41 فیصد اس کی حمایت کرتے ہیں، اور 56 فیصد افراد کا خیال ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل المدتی فوجی تصادم کا امکان ہے۔