• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی ورچوئل اثاثہ جات بل 2026 کی منظوری دیدی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی ورچوئل اثاثہ جات بل 2026کی منظوری دیدی ، صدر مملکت کی منظوری کے بعدیہ قانون نافذ العمل ہوجا ئے گا،بل کے تحت پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہو گی ،نئی کمپنی کو رجسٹریشن سے قبل این او سی حاصل کرنا ہوگا،لائسنس کے بغیر ورچوئل اثاثہ کاروبار ممکن نہیں ہوگا، مارکیٹ کی شفافیت اور سالمیت کے لیے سخت نگرانی کا نظام رائج ہوگا،بل وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیش کیا، وزیر خزانہ کی جانب سےوزیر پار لیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہا کہ قائمہ کمیٹی بل کی منظوری دے چکی ،ایوان نے کثرت رائے سے بل کی شق وار منظوری دی، بل کی منظوری کے بعدورچوئل اثاثوں کے معاملات قانونی دائرہ کار میں آگئے،یہ قانون پاکستان میں یا پاکستان سے ورچوئل اثاثہ سروس فراہم کنندگان پر لاگو ہوگا ،بل کے تحت پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آئے گا۔

اہم خبریں سے مزید