• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف جنگ مشرق وسطیٰ سے باہر تک پھیلنے لگی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ“ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا ہے کہ ایران کیخلاف جنگ مشرق وسطیٰ سے باہر تک پھیلنے لگی،کیا امریکا لمبی جنگ کیلئے تیار ہے؟۔ ایران پر حملے کے بعد سے یہ جنگ 72 گھنٹوں میں ہی پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ ٹرمپ کا جنگ کا فیصلہ یا تو غلط اندازہ تھا یا انہوں نے کوئی حساب کتاب ہی نہیں لگایا تھا اور اسرائیلی وزیراعظم نے ٹرمپ کو اس جنگ میں دھکیل دیا ہے۔شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ تین دن کے اندر ہی خلیجی ممالک کی سیاحت کو مفلوج کر دیا ہے تیل اور گیس کی تجارت کو روک دیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق کرمان صوبے میں ایک فوجی اڈے پر حملے میں تیرہ ایرانی فوجی مارے گئے ہیں اس ساری صورتحال میں انٹرنیشنل اٹامک انریجی ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ایران کی نیوکلیئر سائیڈ کو نقصان پہنچا ہے۔
اہم خبریں سے مزید