• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے بھارت میں جنگی مشقوں سے واپس آنے والا ایرانی جہاز ڈبو دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی بحری بیڑے نے بھارت میں جنگی مشقوں سے واپس آنے والے ایرانی جنگی جہاز کو ڈبو دیا ہے، امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ بحر ہند میں ایران کے جنگی جہاز ’’آئی آر آئی ایس دینا‘‘کو غرق کر دیا گیا ہے،پنٹاگون کی پریس بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ ایرانی جہاز کو تارپیڈو کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تاہم پیٹ ہیگستھ نے اس ایرانی جہاز کا نام نہیں لیا۔پنٹاگون نے جہاز کو ڈبونے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔ پیٹ ہیگستھ کا دعویٰ ہے کہ ایران نے امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کو مارنے کی کوشش کی۔امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف سٹاف ڈین کین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع پیٹ نے کہا کہ امریکا نے ’صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے یونٹ کے رہنما کو ماردیا گیا ہے۔سری لنکا کے سیکرٹری وزیر دفاع نے بتایا ہے کہ انہوں نے گالے بندرگاہ کے قریب ڈوبنے والے ایرانی جہاز پر سوار 87افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 32زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کروادیا گیا ہے جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے، جہاز پر تقریباً 140 افرادسوار تھے،نشانہ بنایا گیا جہاز مکمل طور پر ایرانی ساختہ تھا اور ایران کی 86بحری بیڑے کا حصہ تھا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اب تک 20سے زائد ایرانی جنگی جہاز وں کو تباہ کرکے غرق آب کیا جاچکا ہے۔سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران کیخلاف جنگ میں 50ہزار سے زائد امریکی فوجی اور 200سے زائد جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں،ایران پر حملہ نہ کرتے تو وہ جلدایٹم بم بنالیتا، ایران کے میزائل اور لانچرز تباہ کردیئے ہیں، جو کوئی بھی ایران کی قیادت کا خواہاں ہوگا وہ مارا جائے گا ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ اوباما دور کا معاہدہ منسوخ نہ کرتے تو ایران نے جوہری بم بنالیا ہوتا۔قبل ازیںامریکا کی جانب سے بحر ہند میں ایران کے بحری جنگی جہاز پر حملے کے بعد سری لنکن حکام نے بتایا کہ ان کی بحریہ اور فضائیہ نے مشترکہ طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

اہم خبریں سے مزید