کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہیوی گاڑیوں کا خونی کھیل جاری،2افراد کی جان لے لی،خاتون اور ایک شخص زخمی ،تفصیلات کے مطابق شیرشاہ پل کے قریب تیز رفتارٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں 20سالہ زید جاں بحق اور 12 سالہ عباداللہ ولد سید ربی زخمی ہو گیا،حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہو گیا ، سرجانی ٹاؤن لیاری 35الفرید ہال کے قریب ٹریفک حادثے میں 65سالہ عالیہ زوجہ سید علی جاں بحق ہو گئی ، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ،ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ چلتی موٹرسائیکل کے ٹائر میں دوپٹہ آنے کے بعد گر کر جاں بحق ہوئی،گلشن معمار ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 61سالہ محمد الیاس ولد جان محمد جاں بحق، 55 سالہ نمولہ زوجہ الیاس شدید زخمی ہوگئی ،پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، ڈمپرکوتحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ، کورنگی کراسنگ ندی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 30 سالہ ،سفیان جاں بحق ہوگیا،لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔