• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، کراچی کاٹن ایکسچینج تنازع کیس پر فیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کاٹن ایکسچینج عمارت تنازع کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا، کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت سیل کئے جانے کا تنازع سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے نے مقدمے کو انکوائری میں تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے کو اختیار ہی نہیں تو انکوائری کس طرح کرسکتے ہیں، جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایف آئی اے کا آپشن تسلیم نہیں کرتے تو مقدمہ برقرار رہے گا، وکیل ٹریڈر نے کہا کہ دائرہ اختیار کا فیصلہ ہونے تک کاٹن ایکسچینج کو ڈی سیل کیا جائے، جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے کو اس معاملے میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟ ایف آئی اے قانون نافذ کرنے والا ادارہ نہیں تحقیقاتی ادارہ ہے، انتظامی یا ملکیتی تنازع آپ کا مسئلہ نہیں ہے، وکیل متروکہ املاک نے کہا کہ کاٹن ایکسچینج کی عمارت متروکہ وقف املاک نے سیل کی ، ایف آئی اے نے صرف معاونت فراہم کی ہے، کے ایم سی کے وکیل نے کہا کہ اگر کاٹن ایکسچینج کی عمارت متروکہ املاک ہے تب بھی صوبائی معاملہ ہے، جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ جب سندھ کا قانون موجود ہے تو وفاقی ادارے نے کیسے نوٹس جاری کیا؟ عدالت نے مختلف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید