کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نےکہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نہ صرف سیاسی بلکہ علمی شخصیت بھی تھے، مسلم امہ ایک بات یاد رکھے قیادت ختم نہیں ہوتی منتقل ہوتی ہے، مایوس وہ ہو جس کے پاس کربلا جیسی نعمت نہیں رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر عالم اسلام انتہائی، رنج و غم میں مبتلا ہے، مایوسی کفر ہے لیکن ایسا لگتا ہے اُمت مسلمہ یتیم ہو گئی فلسطینی عوام کا سرپرست وغمگسار اور استکباری طاقتوں کا دشمن اس دنیا سے رخصت ہوگیا، ہم ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں آیت اللہ خامنہ ای صرف ایران ہی نہیں پوری دنیا کے مسلمانوں بلکہ انسانوں کے رہبر تھے، انہوں نے اپنے رویے اور پالیسیوں سے یہ ثابت کیا کہ ایران امت مسلمہ کی نمائندگی کرتا ہے۔