کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)جامعہ کراچی نے ایل ای جے نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر جامعہ کراچی میں ”کوالٹی کنٹرول کے لیے مقداری ڈیٹا کے تجزیے میں ایس پی ایس ایس کا استعمال“ کے عنوان سے دو روزہ ہائبرڈ ورکشاپ کا انعقاد کیا، ورکشاپ آئی سی سی بی ایس اور سندھ انوویشن ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن) کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ اس کا مقصد شرکاء کو ایس پی ایس ایس کے ذریعے مقداری ڈیٹا کے تجزیے کی عملی تربیت اور تکنیکی معلومات فراہم کرنا تھا۔ یونیورسٹی آف گریٹر مانچسٹر، اسلام آباد کے کیمپس ڈائریکٹر اور ہیڈ آف ایم ایس پروگرامز، ڈاکٹر ایاز الحق نے ورکشاپ میں بطور سہولت کار خدمات انجام دیں۔