کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے منتخب مقامی نمائندوں اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ لیاری کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کرکے کلاکوٹ میں زیرِ تعمیر کمیونٹی سینٹر میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور حکام کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کلک پراجیکٹ کے تحت زیرِ تعمیر صالح محمد سرہندی اسکول کے کام کا بھی جائزہ لیا، میئر نے اس موقع پر کہا کہ لیاری سمیت پورے شہر میں ترقیاتی کام جاری ہیں کوشش ہے کہ شہریوں کی سہو لتوں مبں مزید اضافہ کیا جائے۔