کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاون سیکٹر10 مہاجر چوک کے قریب گھر سے 14 سالہ مہروالنسا عرف ماروش دختر محمد احمد کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کی دادی نے پولیس کو بتایا پوتی اسکول نہیں جارہی تھی جس پر اسکے والد نے صبح کے وقت اسکو ڈانٹا تھا جس پر وہ غصے میں گھر کے اوپر والے کمرے میں جاکر لیٹ گئی تھی۔ شام میں دیکھا تو اس نے دوپٹہ کے مدد سے پھندا لگاکر مبینہ خودکشی کرلی ہے۔