• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، رکشا میں دکان بنا کر ایل پی جی گیس فروخت، ملزم گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال پولیس نے رکشا میں دکان بنا کر ایل پی جی گیس فروخت کرنے والے ملزم ناظم ولد کریم بخش کو گرفتار کرکے 5 عدد ایل پی جی گیس سلینڈر برآمد کر کے ضبط کر لیے ،پولیس نے بتایا کہ ملزم سڑک کنارے رکشا میں چلتی پھرتی دکان بنا کر ایل پی جی گیس فروخت کر رہا تھا جو کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن کر شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈال سکتی تھی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید