• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر پٹرولیم سے سعودی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرپٹرولیم سے سعودی سفیر کی ملاقات‘ پاکستان کو ینبع بندرگاہ سے تیل سپلائی کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے سعودی سفیر کو موجودہ صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے عالمی توانائی منڈیوں پر اثرات سے متعلق آگاہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید