• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا لاہور اور کراچی قونصلیٹ کے غیر ضروری عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا کا کراچی اور لاہور سے نان ایمرجنسی اسٹاف واپس بلانے کا حکم، حکام کے مطابق اقدام سکیورٹی خدشات کے باعث اٹھایا گیا ہے ، سعودیہ، عمان اور قبرص میں بھی غیر ضروری امریکی عملے کو واپسی کی ہدایت کی گئی ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے سکیورٹی خدشات کے باعث کراچی اور لاہور میں قائم امریکی قونصل خانوں سے نان ایمرجنسی اسٹاف اور ان کے اہلِ خانہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ اسلام آباد میں سفارت خانے کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ ساتھ ہی سعودی عرب، اومان اور قبرص میں بھی غیر ہنگامی امریکی عملے کو واپسی کی اجازت دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید