• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری بچوں کا حق دھوکا دہی سے کھا جانے کا نوٹس لیا جائے، شاہ گل

پشاور ( لیڈی رپورٹر)پشاور کے علاقے فقیر آباد میں واقع کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد سے محرومی پر ضعیف العمر خاتون شاہ گل نے انصاف کے حصول کے لیے پشاور پریس کلب کا رخ کر لیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ساتھ مبینہ زیادتیوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے حکامِ بالا سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے شاہ گل کا کہنا تھا کہ ان کےشوہر عبدالوحید کے انتقال کے بعد ان کے دیور غلام فرید نے مبینہ طور پر تمام خاندانی جائیداد پر قبضہ جما لیا اور انہیں اعتماد میں لیے بغیر متعدد دکانیں اور ایک بنگلہ فروخت بھی کر دیاور ان کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں سے انہیں مسلسل گمراہ کیا جا رہا ہے جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد میں سے محض چند لاکھ روپے دیے گئے جو گھریلو اخراجات، بچوں کی پرورش اور کرایوں کی مد میں خرچ ہو گئے۔
پشاور سے مزید