• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمپنی کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

اسلام آباد (اسرار خان)چینی کمپنی کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی، یہ کسی بھی چینی کمپنی کا پاکستان میں اب تک کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا وعدہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک چینی کنسورشیم (کثیر الجہتی کمپنی) جس کی کریڈٹ ریٹنگ اے اے اے ہے، نے پاکستان میں مائننگ (کان کنی)، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں 5 ارب سے 10 ارب ڈالر کے درمیان سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یہ پاکستان میں کسی بھی چینی نجی ادارے کی جانب سے اب تک کے سب سے بڑے سرمایہ کاری کے وعدوں میں سے ایک ہوگا۔ ایرو اسپیس ڈویلپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ کمپنی کے وفد نے، پارٹی سیکرٹری اور چیئرمین لو جنہائے کی قیادت میں، فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وزیر قیصر احمد شیخ سے ملاقات کی۔ وفد نے انہیں کمپنی کے وسیع تر پورٹ فولیو کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں ایرو اسپیس، مصنوعی ذہانت، الیکٹرک گاڑیاں، ڈرون ٹیکنالوجی اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید