کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیار پاکستان کی حفاظت کیلئے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نثار جٹ نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے لبیک کہتے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار ریئر ایڈمرل (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ آبنائے ہرمز بند ہوجائے تو متبادل راستے سے تیل لانے کا سعودیہ سے معاہدہ ہے۔ جبکہ جیو نیوز کے ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ امریکا نے ایران کیخلاف مذہب کارڈ کھیلنا شروع کردیا؟۔ تفصیلات کے مطابقپروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ اس وقت دنیا تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے دوچار ہے۔ امریکی صحافی بتا رہا ہے مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کے لئے میزائل خود اسرائیلی چلائیں گے لیکن الزام ایران پر لگا دیں گے اور عرب ممالک ایران پر حملہ کردیں گے۔ وفاقی وزیر پارلمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نیب ترمیمی بل پر قومی اسمبلی اورسینٹ میں ترامیم پاس ہوئی ہیں د و دن اس پر بحث ہوئی ہے تمام جماعتوں کو مکمل موقع دیا گیا کہ اس پر کھل کر اظہار خیال کریں اور وزیراعظم نے سنیئر لیڈرز کو وزیراعظم ہاؤس دعوت دی تاکہ انہیں بریف کیا جاسکے اور رائے لی جائے جس کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا۔