روم (جنگ نیوز) فلپائنی ٹینس اسٹار الیکس ایلا نے اطالوی اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے میگڈالینا فریچ کو 0-6، 6-3، 4-6 سے شکست دے دی۔فیصلہ کن سیٹ میں 1-3 سے پیچھے ہونے کے باوجود ایلا نے غیرمعمولی مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور میچ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے پہلے سیٹ میں حریف کو کوئی گیم نہ لینے دیا، جبکہ اپنی سروس پر 67 فیصد پوائنٹس جیتے اور جارحانہ کھیل پیش کیا۔